مسٹر قاضی فائز عیسئی

مسٹر قاضی فائز عیسئی

مسٹر خان کی حکومت ویسے ھی الٹے سیدے فیصلوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ھے الٹا پراجکٹ کے التوا اور اور ایکسپنسس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بن رھی ھے اوپر سے ان اے ٹی ایم کی لوٹ مار جو مسٹر خان کا 23 سال مالی ساتھ دیتے رھے ھیں  ایک اور بڑی مصیبت ھے نیب جس کا نشانہ بننے والے اب اس میں دلچسپی نہیں رکھتے کہ نیب کے قوانین تبدیل کریں کیوں کہ وہ بگت چکے اب وہ اپنی باری کے انتظار می ھیں اب مسٹر عمران کو بگتنا ھے وہ آقا جو یہ سمجھ رھے تھے کہ نیب کے ذریعے ایسا ھو گا کہ لوگ بھاگ جائیں گے اور مسٹر عمران اکیلے میدان میں رہ جائیں گے اب منہ میں انگلیاں ڈال کر عمران کو دیکھ رھے ھیں اور مسٹر عمران ان کی شکل دیکھ رھے ھیں ان لوگوں کو اس بات کا یقیں نہیں تھا کہ اپوزیشن اور چند اصول پرست لوگ ڈٹ جائیں گے جن میں سے ایک ھیں جسٹس قاضی فائز عئیسی ھیں
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اگر بطورِ سپریم کورٹ کے سینئر جج 25 اکتوبر 2024 کو ریٹائر ہو جانا ہوتا تو شاید اتنا مسئلہ نہ ہوتا لیکن جو چیز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اختیارات کی جنگ میں مستقبل کی منصوبہ بندی پر ریاست کی غیر معمولی اجارہ داری کے لئے خطرناک بناتی ھے وہ اِن کا 17 ستمبر 2023 کی صُبح چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لینا ھے۔

اگر تحریکِ انصاف کی حکومت نے مُدت پوری کی تو 2023 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہوگا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ستمبر 2023 ہی وہ مہینہ ہوگا جِس کی دوسری شش ماہی میں جہاں ایک طرف پاکستانی عوام قطاروں میں لگے ووٹ دے رہے ہوں گے تو دوسری طرف بلوچستان کا بیٹا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدرِ مملکت عارف علوی سے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لے رہا ہوگا۔

جی ہاں یہ افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر وہی صدرِ مملکت عارف علوی ہوں گے جنہوں نے دو دن قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے۔ اب اس منظر کو تھوڑی دیر کے لئے آنکھوں کے سامنے لا کر اس کی ریاستی منصوبہ سازوں کے لئے ہولناکی سمجھیئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اگر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی مانند صرف چار ہفتوں تک چیف جسٹس آف پاکستان رہنا ہوتا تو شاید ریاست خون کا گھونٹ پی کر صبر کر لیتی لیکن وہ 13 ماہ کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر براجمان رہیں گے اور طاقتور حلقوں کے لئے یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ اتنا ڈراؤنا خواب کہ چار سال پہلے ہی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

کبھی ایک مشکوک پیٹشنر کے ذریعے اُن کی 5 اگست 2009 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تعیناتی کو چیلنج کروایا جاتا ہے۔ دال نہیں گلتی تو پنجاب بار کونسل کے کچھ ممبران سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف توہین آمیز قرارداد پاس کروا کر اُن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ وکلا برادری سے ردِ عمل آتا ہے تو سوری سوری کہہ کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں لیکن اندر کا خوف ہے کہ صبر نہیں لینے دیتا اور اب ایک ریفرنس کے ذریعے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے نام مبینہ بیرونِ ملک اثاثوں کا ریفرنس دائر کردیا گیا ھے۔

سپین میں پیدا ہونے والی 33 سال سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رفیقِ حیات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک بہت بڑے زمیندار بلوچ کھوسہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ مِسز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بہت مزیدار کھانے بناتی ہیں اور اُن کے ہاتھ کا بنا لزانیہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔ دونوں میاں بیوی ججز کالونی کا مثالی بااخلاق اور سب سے پیارا جوڑا ہیں۔ ججز کالونی میں ہی ایک ساتھ جِم کرنے جاتے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جج بننے سے پہلے بھی کارپوریٹ سیکٹر کےایک کامیاب وکیل ہونے کی وجہ سے قاضی فائز عیسیٰ صاحب مالی طور پر مستحکم تھے۔ اِس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جب وکیل تھے تو اُن کی لا فرم 2004 میں پاکستان کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے پر ستارہ امتیاز دیا گیا تھا۔ خاندانی ورثے میں بھی انہیں کوئٹہ اور پشین میں بڑی جائیداد ملی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والے زرعی رقبے سے امیر ہونے والے نو دولتیے نہیں ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی قیامِ پاکستان کی تحریک میں قائدِ اعظم کے انتہائی بااعتماد ساتھی قاضی عیسیٰ کے صاحبزادے ہیں جنہیں بانی پاکستان محمد علی جناح نے خود بلوچستان میں مُسلم لیگ کا صوبائی صدر بنایا جبکہ قاضی فائز عیسیٰ کے دادا قاضی جلال الدین ریاستِ قلات کے پہلے وزیراعظم رہے۔ اتنے باوقار خاندانی پسِ منظر کے باوجود جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے مزاج میں کسی قِسم کی رعونت نہیں ہے اور درویش صفت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عموماً سکیورٹی اور پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ججز کالونی سے پیدل ہی سپریم کورٹ چلے جاتے ہیں۔

آئین اور سپریم کورٹ کے ججز کے لئےکوڈ آف کنڈکٹ کی اتنی پابندی کرتے ہیں کہ جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں پاکستان کو درپیش آبی چیلنجز پر منعقد ہونے والی کانفرنس کا دعوت نامہ تھرڈ فلور سے گراؤنڈ فلور پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اُن کے چیمبر میں بھجوایا تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس ثاقب ںثار کے سٹاف کو دعوت نامہ یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ وہ سپریم کورٹ میں صرف انصاف دینے کے لئے بیٹھے ہیں۔اِسی طرح جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے ایک سیاسی جماعت کے عہدیداروں کے ہمراہ دُنیا بھر میں گھوم رہے تھے، سیاسی تقریریں کر رہے تھے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برطانوی یونیورسٹی میں لیکچر کے بعد میڈیا نمائندوں سے یہ کہہ کر گُفتگو سے انکار کردیا کہ یہ اُن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگا۔

مشہور مقولہ ہے کہ ججز نہیں اُن کے فیصلوں کو بولنا چاہیے تو اِس کا عملی نمونہ دیکھنے کے لئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیض آباد دھرنہ کیس کا فیصلہ پڑھ لیجئے۔ تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ جس جج کی رگوں میں قیامِ پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے باپ کا خون دوڑ رہا ہو وہ اب ریاست کے نشانے پر کیوں ہے؟ جِس جج نے میمو کمیشن میں ریاستی بیانیے کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حُسین حقانی کو غدار لکھا وہ ریاست کی آنکھوں میں کیوں کھٹکنے لگا؟ جناب اِس جج نے فیض آباد دھرنا کیس میں ریاست میں زیرِ زمین قائم ایک متوازی حکومت کے غیر آئینی اور غیرقانونی کردار پر ایسی قاری ضرب لگائی ہے کہ پوری ریاست بِلبلا اُٹھی ہے اور تین سیاسی جماعتوں سمیت چھ ریاستی ادارے نظرِ ثانی کی اپیل دائر کر چکے ہیں۔

ھونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ریاست تھوڑا صبر کر لیتی، اگلے آٹھ، دس ماہ میں جب یہ نظرِ ثانی اپیلیں سماعت کے لئے مُقرر ہوتیں تو ممکن ہے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرِ ثانی اپیل سُننے کے لئے ایک لارجر بینچ بنا کر اُس میں مزید ججز شامل کر دیئے جاتے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اقلیت میں بدل کر اکثریتی فیصلہ ریاست کو ریلیف دے دیتا جیسا کہ ماضی میں تلور کے شکار پر جسٹس جواد ایس خواجہ کے فیصلے کے ساتھ کیا گیا تھا اور تلور کے شکار کو پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم ستون مان لیا گیا تھا۔

لیکن اِتنا صبر کہاں؟ مُجھ جیسے تاریخ کے طالبعلم اور ایک معمولی صحافی کے لئے جو بات باعثِ مایوسی ہے وہ تحریک انصاف حکومت کا اِس تمام محلاتی سازش میں کردار ہے۔ عمران خان کو شاید معلوم نہیں جمہوری حکومت کا فلسفہ کیا ہوتا ہے۔ ایک جمہوری حکومت وہ ہوتی ہے جو عوام کی عوام کے لئے منتخب کردہ حکومت ہوتی ہے۔ عوام اُس کو اپنے مفاد میں کام کرنے کے لئے مُنتخب کرتے ہیں نہ کہ غیر مُنتخب شخصیات اور اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے۔ لیکن جب عام آدمی کے ووٹ سے مُنتخب ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت پر عام آدمی کی فلاح کے لئے اقدامات کی ذمہ داری ڈالی جاتی ہے تو وہ سستی بِجلی، گیس، ادویات، اشیائے خورد و نوش کو آئی ایم ایف کی شرائط کے سامنے قُربان کرکے عوام کو مہنگائی کی گرم لُو جھیلنے کے لئے چھوڑ دیتی ہے لیکن جب بات بھاری بھر کم ریاستی اداروں کے مفادات کی آتی ہے تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھیجتے ہوئے بھی شرمندہ نہیں ہوتی۔

14 جنوری 2013 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام بطور گورنر بلوچستان تجویز کرنے والے عارف علوی آج مولوی اقبال حیدر، شاہد اورکزئی اور ریاض حنیف راہی والے پیٹشنر کا کردار ادا کر رھے ہیں جِن کا کام ہی ریاستی ایما پر ایسی مشکوک پیٹشنز دائر کرنا ھے۔ تحریکِ انصاف کے مُرشدین سے لے کر تحریکِ انصاف کے زُعما تک سب جانتے ہیں اِس ریفرنس سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گھر نہیں بھیجے جاسکتے لیکن پھر بھی مقصود ھے کہ باقی 16 ججز کو پیغام دیا جائے ریاست کے سکرپٹ سے ھٹو گے تو فلاح نہیں پاؤ گے۔

بات لمبی ہو گئی۔ بات شروع ہوئی تھی کہ میں ایسا کیوں سمجھتا ہوں عمران خان کا حال مشکوک پیٹشنر ریاض حنیف راھی والا ہوگا؟ تو اِس کے لئے میں آج آپ کو ایک ایسا واقعہ بتانے جا رہا ہوں جو آج تک کہیں رپورٹ نہیں ہوا۔ قصہ یوں ھے کہ ایک مشکوک ساکھ کے حامل پیٹشنر ریاض حنیف راہی نے2016 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف دائر کردہ پیٹیشن کو رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا تھا۔ لیکن دو سال بعد اچانک مارچ 2018 میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اِن چیمبر سماعت کی اورریاض حنیف راہی کی پیٹیشن پر اعتراضات ختم کرکے سماعت کے لئے اپنی ہی عدالت میں لگا لیا۔

لیکن جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اِس اقدام پر بالخصوص بلوچستان/کوئٹہ بار اور بالعموم پاکستان پاکستان بھر کی بارز (ماسوائے لاہور ہائی کورٹ بار) کی طرف سے شدید ردِعمل آیا جبکہ میڈیا نے بھی پیٹشنر کے مشکوک پسِ منظر کو کھنگالنا شروع کیا اور پیٹشنر کی نیت پر سوال اُٹھانا شروع کیے تو بقول شخصے قاضیِ وقت جسٹس ثاقب نثار کے ہاتھ پیر پھول گئے اور انہوں نے کُچھ روز بعد ہونے والے دورہِ کوئٹہ سے قبل پیٹیشن کو ٹھکانے لگانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کر دی کیونکہ وہ جانتے تھے کوئٹہ میں بلوچ وکلا کی طرف سے اُن کو شدید ردعمل کا سامنا ہوگا۔ سماعت سے ایک رات قبل پولیس نے راولپنڈی میں رات گئے پیٹشنر ریاض حنیف راہی کے بیٹے سے یقین دہانی حاصل کی کہ ان کا باپ صبح عدالت میں پیش ہو کر اپنی درخواست پر دلائل دے گا جبکہ پیٹشنر ریاض حنیف راہی کے رحیم یار خان میں واقع آبائی گھر بھی اُسی رات ایک سیشن جج نے خاندان کے افراد کو بھی پیغام دیا کہ وہ صُبح ریاض حنیف راہی کی سُپریم کورٹ میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی پیٹشنر کوکہا جا رہا تھا کہ وہ اپنی درخواست پر سماعت سے کسی صورت غیر حاضر نہیں ہو سکتا۔ جی ہاں ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ پیٹشنر تھے، کسی کیس میں مطلوب ملزم نہیں۔ اگلی صبح سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پہلی ہی سماعت پر پیٹیشنر راہی اور لاھور ہائی کورٹ بار کے فریق وکیل علی ظفر ایڈووکیٹ کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ھائی کورٹ تعیناتی کے وقت کی گئی مشاورت کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواستوں کے باوجود پیٹیشن مسترد کر دی۔

اس تمام واقعہ میں سمجھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔ تحریک انصاف کے رھنماؤں کو یقین نہ آئے تو ریاض حنیف 
راہی زندہ ہیں۔ اُن کو ایک فون کر کے یہ واقعہ اُنہی سے سُن لیں اور عبرت حاصل کر لیں۔ 
لیگل پوانٹ بشکریہ عمران صاحب

Syed Ali Raza
Chairman Tehreek Isehkam  Pakistan

Comments

Popular posts from this blog

انٹرنیٹ کی بندش

تالیاں بجاو اور سوتے رھو

عمران خان کا حقیقی مسلہ