Posts

Showing posts with the label مولانہ رومی اور اقبال

جنگ و جدل نہیں، انسانیت مولانا رومی اور علامہ اقبال کی فکر میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور عالمی امن

Image
​ جنگ و جدل نہیں، انسانیت مولانا رومی اور علامہ اقبال کی فکر میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور عالمی امن دنیا آج بظاہر ترقی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے عروج پر ہے، مگر اس ترقی کے باوجود انسان ایک ایسے بحران سے دوچار ہے جس کی جڑیں ٹیکنالوجی میں نہیں بلکہ انسانی رویوں، تعصبات، نفرتوں اور باہمی عدم برداشت میں پیوست ہیں۔ مذہب، مسلک، رنگ، نسل، زبان، قومیت اور جغرافیے کے نام پر پیدا ہونے والی تقسیم نے انسان کو انسان سے دور کر دیا ہے۔ کہیں جنگ ہے، کہیں انتہا پسندی، کہیں مذہبی تعصب، کہیں نسلی نفرت اور کہیں تہذیبی تصادم۔ ایسے ماحول میں مولانا جلال الدین محمد رومی اور علامہ محمد اقبال کی فکر ہمارے سامنے ایک ایسا راستہ پیش کرتی ہے جس کی بنیاد محبت، انسانیت، خود شناسی، احترام، مکالمے اور امن پر قائم ہے۔ رومی ہمیں دلوں کو جوڑنے کا ہنر سکھاتے ہیں اور اقبال انسان کو اپنی اندرونی قوت پہچان کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کا درس دیتے ہیں۔ رومی: محبت کی وہ زبان جو سب کو جوڑتی ہے مولانا جلال الدین محمد رومی کی پوری فکری دنیا کا مرکزی نقطہ عشق و محبت ہے۔ ان کی شہرۂ آفاق مثنوی معنوی کا آغاز ہی بانسر...