انٹرنیٹ کی بندش

لاہور میں انٹر نیٹ کی بندش کی وجہ حالیہ سیاسی ایس مظاہرے اور سیکیورٹی خدشات ہے وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے اجتجاج کے پیش نظر کچھ شہروں جن میں لاہور بھی شامل ہے انٹرنیٹ کی سہولت کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اقدام نیکٹا کی جانب سے دہشت گردی کے الرٹ کے بعد جاری کیا گیا ہے تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ ک یقینی بنایا جاسکے یہ بندش صرف صرف انٹر نیٹ پر لاگو ہے کال اور ایس ایم ایس سروس بحال رہے گی

یہ ہمارے ملک میں آئے دن کی کہانی ہے اپنی سیکیورٹی خامیوں کو حل کرنے کی بجائے ہم اپنی نہ اہلی کو بندش کے زریعے حل کرتے ہیں کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ اس بندش سے لاکھوں لوگوں کے روزگار کا کتنا نقصان ہوگا نہ یہ سیاسی پارٹیاں سوچتی ہیں نہ ورکر اور نہ ہی گورنمنٹ کیا ہی اچھا ہو کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر اس کا حل نکال لیں لیکن ہر سیاسی جماعت کا بس ایک ہی مقصد ہے حکومت کا حصول عوام ان کے مقاصد کو سمجھنے کی بجائے بس استمعال ہوتی ہے اللہ ہمارے ملک کو لوٹییروں اور چوروں سے محفوظ فرمائے آمیں

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

تالیاں بجاو اور سوتے رھو

عمران خان کا حقیقی مسلہ