تالیاں بجاو اور سوتے رھو
جناب کچھ حقیقتیں لوگ 20 لاکھ دے کر اس رستے کا انتخاب کرتے ھیں اس رستے پر جانے والے اتنے غریب نہیں ھوتے جو 20 لاکھ دے دیتے ھیں در حقیت یہاں معاشی سے زیادہ تربیت کا قصور ھے میرا زاتی تجربہ ھے کا ماں باپ کے لاڈ پیار سے جو بچے پڑھ نہیں پاتے لیکن خاب بڑے ھوتے ھیں وہ اس شارٹ کٹ کو اپناتے ھیں پاکستان میں 23 کڑوڑ لوگ رھتے ھیں چند ھزار نہیں انڈیا میں پاکستان کی نسبت زیادہ غریبی ھے لیکن کبھی وہ یہ رستہ نہیں اپناتے بات حالات کی نہی حالات سے لڑنے کی ھے ھم اپنی خواہشات کے چکر میں خود کو بھی تکلیف دیتے ھیں اور اپنوں کو بھی پاکستان کے لوگ اپنے دشمن خود ھیں آج تک کبھی آپ نے دیکھا کتنی ھی مہنگائی کیوں نہ ھوجائے لوگ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے لیکن کوئی لیڈر کال کرے کام چھوڑ کر پہنچیں گے ھمیں پاکستان کی غربت یا مسائل کا حل نہیں چاھئے ھمیں نواز شریف زرداری عمران خان چاھئے اس ملک کا المیہ شخصیت پرستی زاتی پسند نہ پسند اور مفاد پرستی ھے ھمارے ملک جیسا کوئی ملک نہیں لیکن افسوس جو آیا اس نے لوٹا محصوص چہرے پارٹیاں بدل بدل کر اس ملک کو لوٹ رھے ھیں اور ھم ھر نئی پارٹی کے نام پر تالیاں بجاتے ھیں کیوں کہ ھمارا مقدر تالیاں بجانا اور حالات اور مایوسی میں گرے رھنا ھے میں آپ سے سوال کرتا ھوں ھمارا ملک تو 75 سالوں سے لوٹ کھسوٹ کا شکار ھے آپ اور آپ جیسے ھزاروں لوگ محنت کرکے اس مقام پر پہنچے ھیں کیوں آپ نے غلط راستہ اختیار نہیں کیا آج میں سیاسی معاشی اور معاشرتی اصلاحات کی ضرورت ھے اپنی نسلوں کی تربیت کی ضرورت ھے مایوسی سے نکلنا ھو گا جو ھے اس پر قناعت کرنا ھوگا صرف اپنے مفاد کے لئے نہیں بلکہ ملک قوم اور سلطنت کے لئے لڑنا ھوگا قوم کو اتحاد ایمان اور تنظیم کی ضرورت ھے ھمیں بھیڑ نہیں ایک قوم بننا ھوگا میں تحریک انقلاب کو دعوت دیتا ھوں آئیں اپنی قوم کی اصلاح کریں اپنی آصلاح کریں ھمیں سیاسی تحریک سے زیادہ اصلاحات اور معاشرتی تحریک کی ضرورت ھے سیاست صرف الیکشن لڑنا نہیں بلکہ خدمت کا دوسرا نام ھے آئیں اپنے ملک کی تقدیر کو بدلیں سیاسی پارٹیوں کے لئے نہیں اپنی قوم اپنے ملک اپنی ریاست کے لئے محنت کریں لیڈر آئیں گے چلیں جائیں گے ملک باقی رھے گا ھماری نسلیں باقی رھیں گی آئیں اپنی نسلوں کے لئے اپنے ملک کے لئے قدم بڑھائیں پاکستان ھے تو ھم ھیں اللہ میرااور آپ کا حامی و ناصر ھو
پاکستان زندہ آباد
سید علی رضا
چئیر مین
تحریک استحکام پاکستان
Very nice
ReplyDeleteTrue
ReplyDeleteNice
ReplyDeleteNice
ReplyDelete