چوھدری پرویز الہی کی سیاست

پرویز الہی کی سیاست

جیسا کہ ھم جانتے ھیں کہ چوہدری برادران کے والد چودھری ظہور الہی کی شہادت کے بعد گجرات کی سیاست میں ایک رجیم چینج آئی جس کے اثرات آج تک ملک سیاست میں موجود ھیں چودھری شجاعت ملک کے نگران وزیر آعظم رھے چودھری پرویز الہی وزیر اعلی رھے اور دوسری بار عمران خان کے ساتھ مل کر موجودہ حکومت بنائی جو اس کالم کے پوسٹ ھونے تک گورنر کے زریعے ختم کی جاچکی ھوگی پہلی بار ایسا ھوا کہ کہ عمران سے ھاتھ ملانے کے لئے پروز الہی کو اپنے بھائی کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کہ باوجود انہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا جس کی قیمت آج وزارت اعلی سے معزولی کی صورت میں چکانی پڑھی ۔ آج ھر پارٹی اور لیڈر نہ صرف سکینڈل کی زد میں ھے بلکہ سیاسی لحاظ سے کسی نہ کسی سہارے پر ٹکہ ھے آپ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ھے کہ وفاقی اتحاد اور عمران دونوں کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے آپ کی ضرورت ھے چوھدری برادران کا متحد رھنا بہت ضروری ھے آپ کو اس بار ملکی لیول کی سیاست میں آنا ھوگا جدوجہد کرنا ھوگی ملکی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کے لئے آگے بڑنا ھوگا ملکی سیاست میں وضع دار اور اخلاقی اور معاشرتی روایات کا پاس رکھنے والے سیاستدانوں کی ضرورت ھے۔

 چوھدری پرویز الہی ایک گہری شحصیت کے مالک ھیں آپ کو جب بھی موقع ملا آپ نے ملک کی خدمت کی پہلی بار جب آپ وزیر اعلی بنے تو آپ نے 1122جیسا ادارہ شروع کیا جو آج عوام کی خدمت میں مشغول ھے پھر آپ نے قرآن ایکیڈمی شروع کی جسے صرف سیاسی مخالفت کی وجہ سے بند کر دیا گیا ۔اس بار بھی آپ کے بنا پی ٹی آئی حکومت نہیں بنا سکتی تھی پنجاب میں اور یقین کریں خان کے پاس اس وقت جو طاقت اور شلٹر باقی ھے وہ صرف آپ کی وجہ سے ھے بیشک خان ایک پاپولر سیاست دان اور اچھا انسان ھے لیکن سیاست کی بساط پر ان کی کو خاص پکڑ نہیں ھے اور رھی سہی قصر ان کے مسخرے ساتھی پوری کر دیتے ھیں ان کی بڑی ناکامی کی وجہ ضد میں نہ مانوں کہ پالیسی پر گامزن ھیں میں نہیں کہتا کہ آپ مسٹر خان کا ساتھ چھوڑ دیں میں کہتا ھوں کے آپ بڑا سوچیں ابھی آپ کی باری ھے سب کی کرپشن کا شور ھے لیکن آپ اس وقت بلکل صاف دامنی کے ساتھ سیاست میں قائم ھیں ابھی آپ کا وقت ھے کہ چودھری خاندان کسی کی شراکت سے نہیں بلکہ اپنی حکومت بنائیں۔

آپ خوش قسمتی سے ایک ھونہار اور بہترین شخصیت کے مالک بیٹے کے باپ ھیں اور کامران سیف جیسے بہتریاں ساتھی آپ کے ساتھ ھیں آپ کو اب آگے بڑنا ھوگا اور سیاست کی بساط پلٹ دینی ھو گی اس ملک کو آپ جیسے ذھین اور محب وطن وزیر اعظم کی ضرورت ھے جو اس ملک کی خدمت کرسکے ملک میں کچھ اصلاحات کرکے معاشی انقلاب لایا جاسکتا ھے اس غیر یقینی کی فضا کو بدلا جاسکتا ھے جس کے لئے ضروری ھے کہ تمام لوگوں کو مل بیٹھنا ھو گا سیاسی لوگوں اور اداروں کو مل بیٹھنا ھو گا اور اپنے معملات کو طے کر کے ایک ھی ڈائیرکشن میں کام کرنا ھوگا اس ملک کو اشیا کا ٹائگر بنانا مشکل نہیں ھے میں ھمیشہ ھر حکومت اور اداروں کو اپنی صلاح دیتا رھتا ھوں لیکن یہاں کوئی شخص بھی اصلاح قبول کرنے میں اپنی تو ھیں سمجھتا میرا مقصد ملک کی بہتری ھے اگر ملک کی بہتری کی بات ھو گی تو میں کسی کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار ھوں آپ کو ابھی سخت محنت کرنا ھوگی خیر میری دعائیں آپ کے ساتھ ھیں اللہ آپ کا حامی و ناصر ھو

 

سید علی رضا 

03217787779

Comments

Popular posts from this blog

کردار کشی کی سیاست

انڈے ڈبل روٹی پر پابندی

مسٹر خان سو چھتر اور سو پیاز