مسٹر خان اصل ھیرے کی پہچان
ایک بادشاہ کے جوہری نے نقلی ھیرے اصلی کی مانند بنائے ایسے کہ کوئی اس کی پہچان نہ کرپائے بادشاہ نے اصل ھیروں کے ساتھ نکلی ھیروں کو ملایا اور اعلان کیا جو ان ھیروں میں سے اصلی اور نکلی ھیروں کو الگ الگ کرے گا منہ مانگا انعام پائے گا اور نہ بتانے کی صورت میں اس کی گردن اڑا دی جائے گی بہت سے لوگ آئے لیکن ناکام ھو گئے اور ان کی گردنیں اڑا دی گیں ایک دن ایک اندھا آیا اس نے دعوی کیا کہ وہ اصلی اور نقلی ھیروں کو الگ الگ کر سکتا ھے بادشاہ بڑا حیران ھوا اور ناکام ھونے کی صورت میں سزا کا بتایا اندھے شخص نے اسرار کیا تو بادشاہ نے نکلی اور اصلی ھیرے اس کے حوالے کر دئے اندھا شخص تھوڑی دیر بعد واپس آیا اور اس نے الگ الگ ھیرے بادشاہ کے حوالے کر دئے جوہری نے تصدیق کی کہ اندھے شخص نے صیح پہچان کی ھے بادشاہ حیران ھوا پوچھا تم نے کیسے پہچان کی اندھا شخص کہنے لگا میں نے تمام ہیروں کو دھوپ میں رکھ دیا تھوڑی دیر بعد چھو کر دیکھا تو جو ہیرے دھوپ سے گرم ھو گئے وہ نکلی ھیں اور جو ہیرے دھوپ کی تپش کے باوجود ٹھنڈے رھے وہ اصلی ھیں بادشاہ بہت خوش ھوا اس اندھے کو وعدہ کے مطابق انعام دے دیا
بلکل اسی طرح مسٹر خان بندے کی پہچان سخت حالات میں ھوتی ھے آسان حالات میں تو ہر کوئی چیزوں کو درست کر لیتا ھے آج آپ کے حواریوں کی نہیں آپ کی پہچان ھونی ھے لہذا آپ کو اپنی سلاحیتوں کو ثابت کرنا ھے آپ ھر بات دوسروں کے سر نہیں تھوپ سکتے وقت ھے بہتر فیصلے کریں ورنہ وقت کسی کو معاف نہیں کرتا ھے
Comments
Post a Comment