مسٹر خان ظلم کی انتہا ھے

مسٹر خان

ظلم کی انتہا ھے

ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں  200 فیصد اضافہ سونا 4300 سے 103000 تولہ ڈالر 104روپے سے 163 آٹا 700 سے 1100 چینی 2500 سے 4200 گھی 600 سے1035 اور دیگر اشیا کی قیمت میں ھوشربا اضافہ ظلم ھیں اس سے بڑا ظلم آپ کے وزراء اور خود ساختہ نمائندوں کا جھوٹ ڈھٹائئ کی انتہا ھے.

شاہ محمود قریشی فرماتے ھیں پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو  اورسییز سے تین گناہ کرایہ وصول کررھے ھہں یعنی حکومت آپکی اور آپ کو پتہ نہیں میں حیران ھوں لوگ بات کرتے ھوے اپنی شخصیت اور اور مقام کا پاس بھی نہیں رکھتے یا پھر عوام کو جاھل سمجتے ھہں.

وزراء کہتے ھیں حکومت نے پیٹرول سستا کر دیا ھے پیٹرول پمپ ملکان نہں دے رھے واہ کمال ھےیعنی آپ تسلیم کررھے ھیں کہ آٹے کا بہران چینی کا بہران ان سب پر آپ کا اختیار نہیں یعنی لاء اینڈ آرڈر آپ کے کنٹرول میں نہیں تو آپ کو حکومت کرنے کا بھی کوئی حق نیہں ھے کیوں کے اداروں اور تاجروں کا آپ کی بات نہ ماننا آپ کے خلاف عدم اعتماد ھے.

آپکی وزیر سٹیج پر فرماتی ھیں کہ برف باری کا زیادہ ھونا وزیر اعظم کا کریڈٹ ھے لیکن اس طرع تو کرونا,بیروز گاری اور مہنگائی اور معیشت کی ذبوں حالی کا بھی کریڈٹ خان صاحب کو لینا چاھیے.

شیخ رشید صاحب جنہوں نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا جس گورنمنٹ میں شمولیت اختیار کی اسی کا بیڑ غرق کر دیا ریلوے پے بات کرنے کی بجائے خان کی خوشامد میں لگے رھتے ھیں.

چینی مہنگی چینی مافیا کا کام ھے آٹا مہنگا آٹا مفیا کا کام ھے جناب ان میں سے آدھے تو آپکے ھواری ھیں اور اسمبلی میں حکومتی بنچوںپر بیٹھ ھیں چینی مہنگی چینی مافیا کا کام ھے آٹا مہنگا آٹا مافیا کا کام ھے اسطرع کب تک آپ اپنی ناکامیوں کو چھپاتے رھیں گے..

جناب خوشامدیوں کی ایک فوج ھے جس نے خان کو گیرا ھوا ھے جتنا بڑا خوشامدی اتنا بڑا عہدہ.

جناب خرگوش بہت خوبصورت جانور ھے لیکن لوگ اس کو گھر میں رکھنا پسند نہیں کرتے کیوں کے یہ جس گھر میں رھتے ھیں اس کی بنیادیں کھوکھلی کر دیتے ھیں خدا کے لیے ان خرگوش نما انسانوں اور آستین کے سانپوں سے بچیں.

میرا مشورہ ھے کہ وزراء کی فوج کم کریں کمیٹیوں کو ختم کریں جو آج تک کچھ نہیں کرپائیں اور خزانے کو دیمک کی طرع چاٹ رھی ھیں ان ختم کریں اخرجات کو کنٹرول کریں ملک کی صورت حال پر غور کریں. اللہ کے لیے اہل لوگوں کو ساتھ کڑا کریں ورنہ وہ چور جن کو ملکی سیاست سے باھر کیا ھے وہ واپس آ جائیں گے اور آپ اور نئے لوگوں کا داخلہ سیاست میں ہمیشہ کے لیے بند ھو جائے گا.

ایسا نہ ھو یہ داستان نہ رھے داستانوں میں.

ننقید برائے اصلاح 

.سید علی رضا

تحریک استحکام پاکستان

Comments

Popular posts from this blog

کردار کشی کی سیاست

انڈے ڈبل روٹی پر پابندی

مسٹر خان سو چھتر اور سو پیاز