Posts

Showing posts from December, 2024

دھوکہ اور ناکامی

دھوکہ اور ناکامی سوال؛ کیوں مجھے ہر کوئی دھوکہ دیتا ہے۔؟ جواب۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ آپ کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس صورتحال سے نپٹنے کے لئے یہ نکات فائدہ مند ہوسکتے ہیں  خود پر اعتماد کریں اپنے آپ کو مضبوط بنائیں اپنی قدر کو پہچانیں یاد رکھیں کہ دوسروں کا رویہ دوسروں کا رویہ آپ کی ذات کا عکاس نہیں ہے۔ صیح لوگوں کا انتخاب کریں ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو آپ کے ساتھ مخلص ہوں اور آپ کی عزت کریں لوگوں کو قریب آنے کا موقع ن آدینے سے پہلے ان کے روئے کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اپنی حدیں مقرر کریں دوسروں کے ساتھ تعلقات میں حدود قائم کریں تاکہ وہ آپ کا احترام کریں اور آپ کا فائدہ نہ اٹھائیں ماضی سے سیکھیں دھوکہ دہی کے واقعات پر غور کریں دیکھیں کہ کہاں آپ نے اعتماد کیا جو شائد درست نہیں تھا اس سے مستقبل میں آپ بہتر فیصلے کرسکیں گے اپنی بات پر قائم رہیں اگر کوئی شحص آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف مضبوطی سے کھڑے رہیں اور خود کو اس تعلق سے الگ کر لیں اپنے جزبات پر قابو پائیں اگر یہ صوتحال آپ کو مایوس یا دکھی کررہی ہے تو کسی دوست یا فیملی ممبر یا تھراپسٹ سے بات کریں یہ ...

انٹرنیٹ کی بندش

لاہور میں انٹر نیٹ کی بندش کی وجہ حالیہ سیاسی ایس مظاہرے اور سیکیورٹی خدشات ہے وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے اجتجاج کے پیش نظر کچھ شہروں جن میں لاہور بھی شامل ہے انٹرنیٹ کی سہولت کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اقدام نیکٹا کی جانب سے دہشت گردی کے الرٹ کے بعد جاری کیا گیا ہے تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ ک یقینی بنایا جاسکے یہ بندش صرف صرف انٹر نیٹ پر لاگو ہے کال اور ایس ایم ایس سروس بحال رہے گی یہ ہمارے ملک میں آئے دن کی کہانی ہے اپنی سیکیورٹی خامیوں کو حل کرنے کی بجائے ہم اپنی نہ اہلی کو بندش کے زریعے حل کرتے ہیں کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ اس بندش سے لاکھوں لوگوں کے روزگار کا کتنا نقصان ہوگا نہ یہ سیاسی پارٹیاں سوچتی ہیں نہ ورکر اور نہ ہی گورنمنٹ کیا ہی اچھا ہو کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر اس کا حل نکال لیں لیکن ہر سیاسی جماعت کا بس ایک ہی مقصد ہے حکومت کا حصول عوام ان کے مقاصد کو سمجھنے کی بجائے بس استمعال ہوتی ہے اللہ ہمارے ملک کو لوٹییروں اور چوروں سے محفوظ فرمائے آمیں