Posts

Showing posts from June, 2022

پٹرول اور بجلی کا بہترین ماڈل

پٹرول اور بجلی بچت کا ایرانی ماڈل۔ ایران بے شک پٹرول پیدا کرنے والا ملک ہے مگر اس نے جس طرح ایک منظم نظام کے ذریعے کنٹرول رکھا ہوا ہے، وہ پاکستان میں بھی ایک قابلِ عمل ماڈل ہو سکتا ہے۔ اس کی کچھ تفصیل دوست کی زبانی ذیل میں درج ہے: ایران میں اگر آپ گاڑی یا موٹر سائیکل خریدتے ہیں تو حکومت اس کے ساتھ آپ کو ایک کارڈ بھی دیتی ہے۔ یہ اے ٹی ایم کارڈ جیسا ہوتا ہے۔ اس میں آپ کو ایک مخصوص مقدار میں پیٹرول 1500 تومان (10 روپے) اور دوسرے مخصوص مقدار میں 3000 (20 روپے) تومان میں دیا جاتا ہے۔ اگر آپ زیادہ سفر کرتے ہیں اور یہ مقدار ختم ہو جائے تو پھر آپ کو بغیر سبسڈی کے چھ ہزار تومان پر پیٹرول بھرنا ہو گا۔ ہر پیٹرول پمپ پر اے ٹی ایم مشین کی طرح یہ کارڈ ریڈر لگا ہوتا ہے۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے والے غریب آدمی پر کم بوجھ پڑتا ہےـ وہ پورا مہینہ سبسڈی پر کام چلا لیتا ہےـ امیر آدمی جو بڑی بڑی گاڑیوں کے مالک ہیں انہیں اس کارڈ کی سہولت نہیں دی جاتی۔ پیٹرول اور ڈیزل کے کارڈ دو قسم کے ہوتے ہیں؛ موٹر سائیکل کے کارڈ میں پیٹرول کی مقدار کار کی نسبت کم ہوتی ہے۔ دو قیمتیں ہیں؛  1500 تومان اور 300...