Posts

Showing posts from April, 2022

مسٹر عمران اور نو ستارے تاریخ خود کو دہراتی ھے

 میں آج بہت ھی حیران بھی ھوں اور خوش بھی کیوں کہ شروع سے ھی میرا موقف بڑا واضع رھا ھے کہ ستر سال بعد اس ملک میں کچھ تبدیلیاں آئی ھیں وہ لوگ جو سیاست کو گناہ سمجھتے تھے یا وقت کا ضیاء وہ لوگ بھی عملی طور پر نہ صرف سیاست میں آئے بلکہ سڑکوں پر بھی نکل آئے اور پاکستان کی ٹاپ لیڈر شپ کے آرڈر میں تبدیلی آئی عمران خان سے نظریاتی اختلاف ھونے کہ باوجود میں نے ھمیشہ سے میری خواہش تھی کہ مسٹر خان ناکام نہ ھوں کیوں کہ وہ عوام جو آج بابر نکلی ھے مایوس ھوکر دوبارہ نہیں نکلے گی اور سیاست میں نئے خون کی آمد بند ھو جائے گی اور سیاست پھر دو پارٹی سسٹم میں پر چلی جائے گی اس بھی ملک کی ترقی کا انحصار بدلتی سوچ اور نوجوان قیادت پر منخصر ھوتا ھے میں کارکردگی کی بات نہیں کروں گا  لیکن عمران نے تمام بڑے سیاست دانوں کو نہ صرف چت کر دیا بلکہ بے بس کر دیا اور آخر کار روائتی خریفوں کو آپس میں مل کر مسٹر خان کو ھٹانا پڑا یہ مسٹر خان کی بہت بڑی کامیابی ھے کہ اس کو ہٹانے کہ لیے ساری پارٹیاں اکھٹی ھو گئی ھیں اور بری کارکردگی کہ باوجود عوام یہ سمجھ رھی ھے کہ عمران میں کچھ تو ھے جو سب اس کے خلاف اکٹھے ھو گئے ھ...